ایف بی آر کی ویب سائیٹ سے پی او ایس آئی ڈی کیسے حاصل کریں ۔

اپنی پی او ایس آئی ڈی کو حاصل کرنے کے لئے ایف بی آر کی ویب سائیٹ پر جائیں اور نیچے دی گئی ہدایات پر عمل کریں ۔

First-Step

1

سب سے پہلے آپ ایف بی آر کی ویب سائیٹ پر جائیں اور لوگن کریں ۔

یوزر نیم میں اپنا شناختی کارڈ نمبر یا این ٹی این نمبر درج کریں ۔

ایف بی آر کی جانب سے دیا گیا اپنا پاس ورڈ درج کریں ۔

اور لوگن کے بٹن کو دبائیں ۔

Business Information

2

اب آپ کے سامنے پوائنٹ آف سیل کی سکرین کھل جائے گی ۔

پہلی ٹیب بزنس انفرمیشن میں اپنے بزنس کی معلومات درج کریں ۔

جو سافٹ ویئر آپ استعمال کرتے ہیں ۔ اُس کی معلومات درج کریں ۔

اور سیو کے بٹن پر کلک کریں ۔

 

Contact-Information

3

اب آپ کنٹیکٹ انفرمیشن کے ٹیب پر پہنچ گئے ہیں ۔

یہاں اپنا رابطہ نمبر ، امیل ، پتہ ، درج کریں ۔

اور ایڈ کے بٹن پر کلک کریں ۔

 

 

Branch Information

4

اب آپ برانچ انفرمیشن کے ٹیب پر پہنچ گئے ہیں ۔

یہاں پر آپ اپنے بزنس کی انفرمیشن جیسا کہ برانڈ کا نام ، شہر، برانچز، کنٹکٹ پرسن وغیرہ درج کریں ۔

اور ایڈ ڈیٹیل کے بٹن پر کلک کریں ۔

 

 

 

Pos Details

5

اب آپ پی او ایس ڈیٹیل کے ٹیب پر پہنچ گئے ہیں ۔

یہاں پر آپ اپنے پی اوایس کے بارے میں انفرمیشن جیسا کہ ٹائپ ، ایڈنٹیفکیشن نمبر ، پی او ایس برانچ وغیرہ درج کریں ۔

اور ایڈ ڈیٹیل کے بٹن پر کلک کریں ۔

 

Generate Test POS

6

اب ہم لاسٹ ٹیب یعنی جنرل ٹسٹ پی او ایس کے ٹیب پر پہنچ گئے ہیں ۔

یہاں پر آپ جنرل ٹسٹ پی او ایس کے بٹن پر کلک کریں گے اور اس طرح آپ کا آئی ڈی جنریٹ ہو جائے گا ۔

 

 

 

Share This